24 مئی، 2016، 1:25 PM

پاک بحریہ نیوی ٹربیونل نے بحریہ کے 5 افسران کو سزائے موت سنادی

پاک بحریہ نیوی ٹربیونل نے بحریہ کے 5 افسران کو سزائے موت سنادی

پاک بحریہ کے نیوی ٹربیونل نے 6 ستمبر 2014 کو کراچی نیول ڈاک یارڈ پر حملہ کیس میں ملوث پاک بحریہ کے 5 افسران کو سزائے موت سنادی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاک بحریہ  کے نیوی ٹربیونل نے 6 ستمبر 2014 کو کراچی نیول ڈاک یارڈ پر حملہ کیس میں ملوث پاک بحریہ کے 5 افسران کو سزائے موت سنادی ہے۔ اطلاعات کے مطابق  پانچوں پاکستان  نیول افسران کو دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق ثابت ہونے، بغاوت، سازش تیار کرنے اور ڈاک یارڈ میں ہتھیار لے جانے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور، پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار کو ہائی جیک کرکے امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے دو حملہ آوروں کو ہلاک جبکہ چار کو پکڑ لیا تھا۔

سزائے موت پانے والے نیوی افسران میں لیفٹیننٹ حماد احمد، عرفان اللہ، محمد حماد، ارسلان نذیر اور ہاشم نصیر شامل ہیں، جبکہ تمام مجرمان اس وقت کراچی سینٹرل جیل میں ہیں۔

News ID 1864240

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha